کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کےساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ ستمبر میں امریکا سے بھی ریگولیٹرز آرہے ہیں تاکہ فلائٹس شروع ہوسکے۔ غلام سرور خان کا بیان مکمل نااہلی تھی، انہوں نے کچھ لوگوں کو ٹارگٹ کیا،ماہر مشرقی وسطیٰ امور اُسامہ بن جاوید نے کہا کہ اسرائیل چاہتا ہے شام میں خانہ جنگی جاری رہے اور وہ مزید علاقوں پر قابض ہو اسرائیل کو جب تک امریکہ نہیں روکتا تو ایسا نہیں لگتا وہ روکے گا۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاکہ ستمبر میں امریکا سے بھی ریگولیٹرز آرہے ہیں تاکہ فلائٹس شروع ہوسکے۔ غلام سرور خان کا بیان مکمل نااہلی تھی، انہوں نے کچھ لوگوں کو ٹارگٹ کیا۔ غلام سرور نے ہم لوگوں پر بھی ذمہ داری ڈالنے کی کوشش کی۔ کوشش ہے کہ چودہ اگست کو برطانیہ کے لیے پی آئی اے کی پرواز چلی جائے۔ ریگولیٹرز کے کام کرنے کے دوران ہم کارروائی کرنا نہیں چاہ رہے تھے۔ پی آئی اے کے علاوہ دیگر پاکستانی ایئر لائنز بھی برطانیہ جاسکتی ہیں۔ غلام سرور کی تقریر سے بہت سے لوگوں کے کیریئر برباد ہوگئے۔غلام سرور کا بیان مکمل طو رپر نااہلی پر مبنی تھا اور کچھ لوگوں کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی گئی تھی اور اس میں ہم بھی شامل تھے ۔ جب تحقیقات کی گئیں تو سب غلط ثابت ہوا اور البتہ اس سے قومی ساکھ سمیت قومی معیشت کو بھی نقصان پہنچا۔