نائیجیریا کے سنسان صحرائی علاقے سے نومبر 2023ء میں دریافت ہونے والا مریخ کا سب سے بڑا پتھر 5.3 ملین ڈالرز میں نیلام ہوگیا۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مریخ سے آئے 54 پاؤنڈ کے اس پتھر کا نام’NWA 16788‘ ہے جو تاریخ کا سب سے قیمتی پتھر ثابت ہوا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس پتھر کی نیلامی Sotheby's Auction میں تقریباً 4.3 ملین ڈالرز میں ہوئی اور اسے ٹیکس فیس شامل کرنے کے بعد تقریباً 5.3 ملین ڈالرز میں خریدا گیا۔
رپورٹ کے مطابق مریخ سے کسی سیارچے کے ٹکرانے کے نتیجے میں یہ پتھر خلا میں آیا اور پھر 140 ملین میل کا سفر طے کر کے نائیجیریا کے صحرائی علاقے میں اترا۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ خلا سے زمین پر اب تک 77ہزار پتھر آئے ہیں جن میں سے 400 پتھر مریخ سے آئے ہیں۔