کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) نیو کچلاک میں دو گروپ میں تصادم فائرنگ اور لاٹھیوں کے وارسے دس افراد زخمی ہو گئے پولیس کے مطابق نیو کچلاک میں گزشتہ روز معمولی تکرار پر دو گروپوں میں تصادم ہوا فائرنگ اور لاٹھیوں کے وار سے سہیل ، رمضان، طور جان، خیال محمد، حاجی محمد، محمد اللہ، اکبر خان، رمضان سمیت دس افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری نے موقع پرپہنچ کر تصادم کو بڑھنے سے روک کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔