• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کمیونٹی اسکولز ٹیچرز ایسوسی ایشن کا احتجاجی کیمپ 39ویں روز جاری رہا

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کمیونٹی اسکولز ٹیچرز ایسوسی ایشن کا اپنے جائز مطالبات کے حل کیلئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ 39 ویں روز بھی جاری رہا ،گذشتہ روز مختلف سیاسی جماعتوں اور ملازمین تنظیموں کے رہنماوں نے کیمپ آکر اساتذہ سے اظہار یکجہتی کیا۔ا س حوالےسے بلوچستان کمیونٹی اسکولز ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر امین اللہ خان میانی نے کہا کہ کمیونٹی اساتذہ بلوچستان بھر میں اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے سرانجام دے رہے ہیں لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ حکومت بلوچستان اور بلوچستان ایجوکیشن فاونڈیشن نے تاحال ہمارے اس سنجیدہ احتجاج پر کوئی توجہ نہیں دی ۔ ہم وزیر تعلیم ، وزیرخزانہ چیف سیکرٹری ،سیکرٹری تعلیم اور مینجنگ ڈائریکٹر سے اپیل کرتے ہیں کہ تھرڈ پارٹی کو ختم کرکے ٹیچروں کا براہ راست بی ای ایف کے ساتھ معاہدہ کیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید