• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ صوبےمیں صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائے گا، سیکرٹری پی ایچ ای

کوئٹہ(خ ن)محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بلوچستان کا تین روزہ اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس آج کوئٹہ میں مکمل ہو گیا، جس کی صدار ت نئے تعینات ہونے والے صوبائی سیکرٹری ہاشم خان غلزئی نے کی۔ صوبائی سیکرٹری نے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن اور صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبد الرحمٰن کھیتران کی ہدایات کی روشنی میں محکمے کی کارکردگی کا تفصیلی اور سخت جائزہ لیا۔ اجلاس میں صوبے بھر میں صاف پانی کی فراہمی اور اس حوالے سے نظام میں بہتری کے لیے کئی اہم اور ٹھوس فیصلے کیے گئے۔ تمام متعلقہ حکام کو دس روز میں صوبہ بھر میں واٹر اسٹوریج ٹینکس کی مکمل صفائی یقنی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔سیکرٹری پی ایچ ای ہاشم خان غلزئی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ محکمہ تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے صوبے بھر میں صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائے گا۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ اب کسی بھی سطح پر غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور غیر حاضر یا غیر ذمہ دار افسران کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے گی۔
کوئٹہ سے مزید