• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کو معیاری خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے، سیکرٹری خوراک

کوئٹہ(خ ن) صوبائی سیکرٹری خوراک ، منظر جاوید علی نے بلوچستان فوڈ اتھارٹی ہیڈ کوارٹر کوئٹہ کا دورہ کیا، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر بی ایف اے کے افسران سے ان کا تعارفی اجلاس منعقد ہوا جہاں ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی وقار خورشید عالم نے سیکرٹری خوراک کو اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات، پالیسی اقدامات، فوڈ سیفٹی مہمات، قوانین کے نفاذ اور جاری اصلاحات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ علاوہ ازیں اتھارٹی کے مختلف شعبوں کے سربراہان نے بھی اپنے اپنے شعبے کی کارکردگی اہداف اور درپیش چیلنجز سے متعلق آگاہی فراہم کی۔سیکرٹری خوراک نےاتھارٹی کے مختلف شعبہ جات، سائنٹیفک لیبارٹری اور جدید موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کا معائنہ بھی کیا۔ انہوں نے لیبارٹریز میں موجود ٹیکنالوجی، معیار جانچنے کے طریقہ کار اور جاری فیلڈ سرگرمیوں کو سراہا۔اس موقع پر منظر جاوید علی نے بی ایف اے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، صحت عامہ کی اہمیت کے پیش نظر خوراک کے معیار کے تحفظ کے لیے بی ایف اے کی کوششوں کو مزید مربوط اور مؤثر بنایا جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید