• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن و امان برقرار رکھنے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا، آغا محمد یوسف

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی پی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے کہا ہے کہ صوبے میں امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا افسران وجوان آخری سانس تک شدت پسندوں سے مقابلہ کرنے کا عزم رکھتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو بی سی ہیڈ کوارٹر بدر لائن میں سیکورٹی کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری لیفٹیننٹ کمانڈر (ریٹائرڈ)عطا اللہ شاہ SSP ، PSP ہیڈ کوارٹرز ، زونل کمانڈر -|-||-IV-III اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسد اللہ اور بلوچستان کانسٹیبلری کے آٹ زونز کے زونل کمانڈرز نے بذریعہ ویڈیولنک شرکت کی ۔ انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان کانسٹیبلری کے جوان و آفیسران جوان مردی کے ساتھ اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔ اور تمام زونل کمانڈ رز کو ہدایت کی کہ شدت پسند عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے مقابلہ کریں تاکہ فورس کا مورال بلند ہوآخری سانس تک شدت پسندوں سے مقابلہ کیا جائے ہم نے ملک اور صوبہ میں امن کے قیام اور فرائض کی بجا آوری کا حلف اٹھا یا ہے انہوںنے تمام زونل کمانڈ رز کو ہدایت دی کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔بلوچستان میں معاشی سرگرمیوں کو بہتر بنانے کیلئے ہمسائیہ ملک چائنہ کے تعاون سے کافی پروجیکٹس فعال ہیں جس پر نہ صرف چائنیز بلکہ بڑی تعداد میں غیر ملکی کام کر رہے ہیں۔ اینٹی اسٹیٹ ایجنٹس ان معاشی سرگرمیوں کو نقصان پہنچانے کیلئے کا روائیاں کرنے کا منصوبہ بناتے رہتے ہیں۔ غیر ملکیوںکی حفاظت کو یقینی بنانا بھی ہماری اولین ذمہ داری ہے۔
کوئٹہ سے مزید