• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوشحال کاکڑ کے دوروں کا شیڈول جاری

کوئٹہ (پ ر)پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین، خوشحال خان کاکڑضلع زیارت میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں 21 جولائی سے اپنے دورے کا آغاز کرینگے۔21جولائی کو احمدون، 22جولائی کو ورچوم پیلہ ،23جولائی کو سپین سخر ،24جولائی کو خسنوب، چینہ، زرندہ اور گردونواح کے علاقوں ،25جولائی کو غوسکی، زیارت میںعوامی اجتماع ہوگا، جس سے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ خطاب کریں گےاور زیارت کے عوام کو درپیش موجودہ مسائل، جیسے زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ، امن و امان کی صورتحال، اور خصوصاً پشتون و بلوچ دشمن "مائنز اینڈ منرل ایکٹ 2025" کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کریں گے۔ وہ 8 اگست کو زیارت میں اس غیر قانونی ایکٹ اور الاٹمنٹ کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس اور قبائلی مشران کے مشترکہ جرگے کے انعقاد پر بھی عوام کو اعتماد میں لیں گے۔
کوئٹہ سے مزید