• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک، بنگلہ دیش پہلا ٹی 20 آج۔چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، سلمان آغا

پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا مقابلہ آج ڈھاکا کے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں ہوگا۔

پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ بنگلا دیش ہوم گراؤنڈ اور اپنی کنڈیشنز میں اچھی ٹیم ہے۔

سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ چیلنجز کے بارے میں علم ہے، پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

واضح رہے کہ آج بارش کی پیش گوئی کی گئی جبکہ سیریز کے بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید