• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ: اسرائیل فوج کی فائرنگ سے امداد کیلئے آئے 32 فلسطینی شہید

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

غزہ میں اسرائیلی فوج نے امداد کے انتظار میں موجود 32 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق جنوبی غزہ میں رفح اور خان یونس میں امداد پہنچانے والے 2 مراکز کے قریب اسرائیلی افواج نے 32 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

غزہ کی وزارتِ صحت نے بتایا ہے کہ غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن کے مراکز کے ارد گرد فائرنگ کے اس واقعے میں درجنوں فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔

 ایک عینی شاہد نے واقعے کے حوالے سے میڈیا کو بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے انداز سے لگ رہا تھا کہ وہ لوگوں کو مارنے کی نیت سے ہی گولیاں برسا رہے تھے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ صرف محتاط رکھنے کے لیے کی گئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید