اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو فوڈ پوائزن ہو گیا۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم کے دفتر کے مطابق 75 سالہ نیتن یاہو کی گزشتہ شب طبیعت خراب ہوئی تھی۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم کے دفتر نے بتایا ہے کہ طبی معائنے پر نیتن یاہو کی آنتوں میں سوزش اور پانی کی کمی کی علامات پائی گئیں۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم کے دفتر کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کی ہدایت پر نیتن یاہو 3 روز تک آرام کریں گے۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم کے دفتر کے مطابق نیتن یاہو آرام کے دوران گھر سے سرکاری امور انجام دیں گے۔