• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب

فائل فوٹو
فائل فوٹو

دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا، کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ 

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ باقی دریا اپنے اپنے ہیڈ ورکس پر معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق تونسہ کے مقام پر پانی کی آمد 4 لاکھ 23 ہزار 621 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح تونسہ کے مقام پر پانی کا اخراج 4 لاکھ 18 ہزار 621 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید