آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی خیبر پختونخوا، جنوبی سندھ، اسلام آباد، پنجاب، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں بارش کا امکان ہے۔
خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں، خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں کہیں کہیں موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔
تربیلا، کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
باقی دریا اپنے اپنے ہیڈ ورکس پر معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔