• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دل کی صحت کیلئے صبح کی مؤثر عادات، ماہر امراضِ قلب کی اہم ہدایات

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

دن کا آغاز اگر صحت مند طریقے سے کیا جائے تو دل کے امراض سے بچاؤ ممکن ہے، ماہرینِ امراضِ قلب کے مطابق چند سادہ سی صبح کی عادات ناصرف دل کو مضبوط بناتی ہیں بلکہ جسم میں توانائی پیدا کرتی ہیں اور طویل المدتی پیچیدگیوں کے خطرات کو بھی کم کرتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق صبح بیدار ہوتے ہی ایک گلاس پانی پینا دل کی صحت کے لیے نہایت فائدہ مند ہے چونکہ خون کا تقریباً 70 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے، اس لیے پانی غذائی اجزاء اور آکسیجن کی ترسیل میں مدد دیتا ہے، پانی سے دن کا آغاز جسمانی افعال کو متحرک کرتا ہے اور خوان کی روانی کو بہتر بناتا ہے۔

صحت مند غذا دل کی مجموعی کارکردگی پر گہرا اثر ڈالتی ہے۔ ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ چکنائی سے بھرپور اشیاء، خاص طور پر سیچورٹیڈ اور ٹرانس فیٹس سے اجتناب کیا جائے کیونکہ یہ خون میں کولیسٹرول بڑھا کر شریانوں میں چربی جمع ہونے کا سبب بنتے ہیں۔ فائبر، پھل، سبزیاں اور ہول گرینز پر مشتمل غذا کو ترجیح دی جائے، یہ عادات ہائپر کولیسٹرولیمیا جیسے خطرناک مسائل سے بچاتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق روزانہ چند منٹ یوگا کرنے سے ذہنی دباؤ میں کمی، بلڈ پریشر میں بہتری اور دل کی بیماریوں کے خطرات میں نمایاں کمی آتی ہے۔

وٹامن ڈی کی کمی دل کے امراض کے امکانات بڑھا سکتی ہے، صبح کے وقت ہلکی دھوپ میں چند منٹ گزارنے سے وٹامن ڈی کی قدرتی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے، موڈ بہتر ہوتا ہے اور دل کو مضبوط بنانے میں مدد ملتی ہے۔

صحت سے مزید