• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کولمبیا یونیورسٹی نے قانونی جنگ ختم کرنے اور وفاقی فنڈنگ پر ٹرمپ انتظامیہ سے ڈیل کرلی

فوٹو بشکریہ سی این این
فوٹو بشکریہ سی این این

امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی نے قانونی جنگ ختم کرنے اور وفاقی فنڈنگ پر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ سے ڈیل کر لی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ کئی وفاقی ایجنسیوں کی تحقیقات کا معاملہ حل کرنے کے لیے امریکی حکومت کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

معاہدے کے مطابق 3 سال کے دوران وفاقی حکومت کو 20 کروڑ ڈالر ادا کیے جائیں گے۔

امریکی محکمۂ تعلیم کی جا نب سے اس حوالے سے ابھی تک کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔

کولمبیا یونیورسٹی کی جانب سے یہ اعلان فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنے والے طلبا کے خلاف تادیبی کارروائی کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔

واضح رہے کہ کولمبیا یونیورسٹی پر الزام ہے کہ اس نے کیمپس میں یہودی طلباء کو ہراسانی سے روکنے کے لیے ناکافی اقدامات کیے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے یونیورسٹی کی 400 ملین ڈالرز امداد منسوخ کی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید