• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان: اسمارٹ فون کے استعمال میں کمی کیلئے دلچسپ تجویز پیش

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

جاپان کے شہر ٹویوکے نے اسمارٹ فون کے زیادہ استعمال کے مضر اثرات سے بچنے کے لیے دلچسپ تجویز پیش کی ہے۔

موبائل فون کے زیادہ استعمال سے بچاؤ کے لیے نئی تجویز کے تحت شہریوں کو کام یا اسکول کے اوقات کے علاوہ روزانہ صرف دو گھنٹے اسمارٹ فون استعمال کرنے کی ہدایت دی جائے گی۔

مجوزہ آرڈیننس (تجویز) کے مطابق پرائمری کے طلبہ کو رات 9 بجے اور جونیئر ہائی اسکول کے طلبہ کو رات 10 بجے کے بعد موبائل فون استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی جائے گی۔

اس سے متعلق شہر ٹویوکے کے میئر مسافومی کوکی کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد جسمانی و ذہنی صحت پر پڑنے والے منفی اثرات خصوصاً نیند کے مسائل کو کم کرنا ہے۔ 

میئر مسافومی کوکی کے مطابق یہ آرڈیننس اگلے ہفتے منظور ہونے کی صورت میں رواں سال اکتوبر میں نافذ کر دیا جائے گا تاہم تجویز پر عمل نہ کرنے کی صورت میں کوئی پابندی یا جرمانہ عائد نہیں کیا جائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید