• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ کیخلاف اسرائیلی جنگ میں 83 فیصد شہداء عام شہری تھے: اسرائیلی فوج کے خفیہ ڈیٹا میں انکشاف

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

اسرائیلی فوج کے خفیہ ڈیٹا میں انکشاف کیا گیا ہے کہ غزہ کے خلاف اسرائیلی جنگ میں 83 فیصد شہداء عام شہری تھے۔

برطانوی اخبار گارڈین، اسرائیلی، فلسطینی جریدے، 972 میگزین اور مقامی ذرائع کی مشترکا تحقیق کے مطابق مئی 2025ء تک اسرائیلی انٹیلی جنس نے حماس اور اسلامی جہاد کے 8 ہزار 900 جنگجوؤں کو ہلاک یا ممکنہ طور پر ہلاک قرار دیا جو کُل اموات کا محض 17 فیصد بنتا ہے۔

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ مارے گئے باقی 83 فیصد عام شہری تھے۔

دوسری جانب غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسی عرصے میں مجموعی اموات 53,000 سے زائد تھیں، یعنی کہ ہر چھ میں سے پانچ مارے گئے فلسطینی عام شہری تھے۔

اسرائیلی فوج نے ڈیٹا کی موجودگی کی تردید نہیں کی البتہ اپنے بیان میں اسرائیل نے کہا کہ رپورٹ میں پیش کیے گئے اعداد و شمار ’غلط‘ ہیں مگر یہ واضح نہیں کیا کہ انہیں کن اعداد و شمار پر اعتراض ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شہریوں کی یہ غیر معمولی شرح جدید جنگوں میں شاذونادر ہی دیکھنے کو ملتی ہے۔

ماہرینِ حقوق اور محققین کا کہنا ہے کہ یہ اعداد و شمار اسرائیل پر غزہ میں نسل کشی کے الزامات کو مزید تقویت دیتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید