اسلام آ با(نیوزڈیسک) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ چین میں وزیر اعظم شہباز شریف اور نریندر مودی کے درمیان کوئی ملاقات طے نہیں ۔ وزیر اعظم میاں شہباز شریف کا دورہ امریکا جب شیڈول ہوگا مطلع کر دیا جائے گا۔ امریکی وزیر خارجہ کے اکتوبر میں پاکستان آنے کا کوئی امکان نہیں۔بھارت کی جانب سے اسلحہ کی خریداری پورے خطے کے امن وامان کے لیے خطرہ ہے۔ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں دفترخارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار ہفتے کے روز بنگلا دیش کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ اس دورے کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ دہشت گردی کے خاتمے اور تجارت کو فروغ ملے گا۔