• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حدود کی خلاف ورزی پر ایرانی بحریہ کی امریکی ڈیسٹرائر کو وارننگ

امریکی میزائل بردار تباہ کن جہاز یو ایس ایس فٹز جیرالڈ --- تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
امریکی میزائل بردار تباہ کن جہاز یو ایس ایس فٹز جیرالڈ --- تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکی میزائل بردار جہاز (ڈیسٹرائر) کو ایرانی بحریہ کے ہیلی کاپٹر کی جانب سے ایران کی جانب رخ موڑ نے پر خبردار کیا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی میزائل بردار جہاز کی موجودگی پر فوری طور پر ایرانی بحریہ کا ہیلی کاپٹر روانہ کیا گیا، ایرانی ہیلی کاپٹر پائلٹ کی جانب سے امریکی بحری جہاز فوری وارننگ جاری کی گئی کہ اپنا راستہ تبدیل کریں۔

جس کے جواب میں امریکی جہاز سے ایرانی ہیلی کاپٹر کے لیے خطرے کی وارننگ جاری کرتے ہوئے علاقے سے چلے جانے کو کہا گیا، جواب میں ایرانی ایئر ڈیفنس فورس نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی ہیلی کاپٹر کی مکمل حفاظت کی جائے گی۔

جس پر امریکی جہاز کی جانب سے تعمیل کی گئی اور امریکی جہاز جنوب کی طرف ہٹ گیا۔

دوسری جانب امریکی حکام نے بتایا ہے واقعہ بدھ کی صبح 10 بجکر 50 منٹ پر پیش آیا جب سمندر میں امریکی بحری جہاز یو ایس ایس فٹز جیرالڈ سے ایرانی بحریہ کے سی کنگ ہیلی کاپٹر رابطہ ہوا، جب امریکی جہاز عالمی پانیوں میں موجود تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید