گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ اے پی سی بلا رہے ہیں جن پر قتل اور دہشتگردی کے مقدمات ہیں۔
اپنے ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اپوزیشن کی تعداد بڑھنے پر وزیراعلیٰ کو اے پی سی یاد آگئی۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ 9 مئی کی بات کرنے والے وزیراعلیٰ امن کی بات کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جلد امن و امان پر اسمبلی اجلاس کے لیے ریکوزیشن جمع کروا رہے ہیں۔