• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خود کا خیال نہ رکھنے کی عادت لوگوں میں ذہنی مسائل کی وجہ بن رہی ہے: ماہرین

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو 

دنیا بھر سمیت آج پاکستان میں بھی ’سیلف کیئر ڈے‘ منایا جا رہا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں کو اپنی جسمانی اور ذہنی صحت کا خیال رکھنے کی اہمیت کا احساس دلانا ہے۔

بڑھتی بیماریوں کے پیشِ نظر طبی ماہرین اپنی صحت اور دیکھ بھال کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ تشویشناک بات یہ ہے کہ اپنا خیال نہ رکھنے کی عادت کی وجہ سے لوگوں میں ذہنی مسائل بڑھ رہے ہیں۔

طبی ماہرین کی جانب سے تجویز کیا جاتا ہے کہ سر سے لے کر پاؤں تک جتنے بھی اعضاء ہیں ان کے حوالے سے اگر کسی بھی بیماری کے آنے سے پہلے ہی احتیاطی تدابیر کو اختیار کر لیا جائے تو صحت سے متعلق کسی بھی پریشان کن صورتحال یا مشکل سے بچا جا سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بیماری سے پیشگی بچاؤ کے لیے ہر 6 ماہ یا ایک سال کے عرصے کے بعد کسی اچھے معالج سے تفصیلی چیک کروانا لازمی ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ انسان کی زندگی میں سب سے زیادہ اہمیت اچھی صحت کی ہونی چاہیے، اگر صحت بہتر نہ ہو تو زندگی وبال اور بوجھ بن جاتی ہے۔

ماہرینِ صحت کا آج کے دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ سب سے پہلے اپنی صحت کا خیال رکھیں، اس سے قبل کہ آپ بیمار پڑ جائیں۔

صحت سے مزید