• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمبوڈیا سے جھڑپیں اب جنگ کا رخ اختیار کر سکتی ہے، تھائی وزیراعظم

فوٹو غیرملکی میڈیا
فوٹو غیرملکی میڈیا

تھائی لینڈ کے قائم مقام وزیراعظم پھمتھم وچھایا چھائی نے کمبوڈین فوج کے ساتھ بڑھتی سرحدی جھڑپ پر خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سرحدی جھڑپیں اب جنگ کا رُخ اختیار کر سکتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان گزشتہ روز شروع ہونے والی سرحدی کشیدگی میں اب تک 16 افراد کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔


کشیدگی کے باعث تھائی لینڈ کے سرحدی علاقے سے تقریباً ایک لاکھ لوگ محفوظ مقامات پر نقل مکانی کر گئے ہیں جبکہ کمبوڈیا میں بھی 10 ہزار افراد کو سرحدی علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

تھائی اور کمبوڈین حکام کی جانب سے ایک دوسرے پر الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔

تھائی حکام کا کہنا ہے کہ کمبوڈین فوج کی جانب سے اسپتالوں اور اسکولوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا جس کے جواب میں تھائی فوج نے کمبوڈین فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

دوسری جانب کمبوڈیا کی لینڈ مائن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ تھائی لینڈ کی جانب سے کلسٹر گولہ باری انسانی ہمدردی کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ 

بنکاک میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھائی لینڈ کے قائم مقام وزیراعظم پھمتھم وچھایا چھائی کا کہنا تھا اگر کمبوڈیا کے ساتھ سرحدی کشیدگی بڑھتی ہے تو یہ جنگ کی صورت اختیار کر سکتی ہے تاہم فی الحال صورتحال صرف جھڑپوں تک محدود ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید