• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسنیپ چیٹ کا نیا فیچر، گھر پہنچنے پر دوستوں کو خودکار اطلاع ملے گی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

اسنیپ چیٹ نے صارفین کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے جس کا نام Home Safe ہے، جس کے ذریعے آپ کے دوست یا اہلخانہ کو خود بخود اطلاع ملے گی کہ آپ خیریت سے گھر پہنچ چکے ہیں۔

سب سے پہلے Snap Map پر جا کر اپنا گھر کا پتہ (My Home) سیٹ کریں، جب آپ کسی جگہ سے واپس آ رہے ہوں اور چاہیں کہ آپ کے کسی دوست کو اطلاع ملے، تو اُس دوست کے چیٹ میں جا کر نقشہ (Map icon) پر کلک کریں اور پھر Home Safe بٹن دبائیں۔

جیسے ہی آپ گھر پہنچیں گے، آپ کے دوست کو چیٹ میں ایک خودکار الرٹ موصول ہوگا، چونکہ Snap Map پر لوکیشن شیئرنگ ڈیفالٹ طور پر بند ہوتی ہے، اس لیے جب تک آپ خود اجازت نہ دیں، کوئی بھی آپ کی لوکیشن یا ہوم سیف الرٹ نہیں دیکھ سکے گا۔

اس فیچر کا مقصد نوجوان صارفین کی حفاظت کو بہتر بنانا ہے تاکہ ان کے قریبی لوگ جان سکیں کہ وہ بحفاظت گھر پہنچ چکے ہیں، یہ اپڈیٹ اسنیپ چیٹ کے اس اعلان کے بعد آئی ہے جس میں بتایا گیا تھا کہ Snap Map کے صارفین کی ماہانہ تعداد 40 کروڑ تک پہنچ چکی ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید