• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکواڈور منشیات اسمگلنگ گروہوں کے درمیان تصام، 14 ہلاک

--- تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
--- تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ایکواڈور کے ساحلی علاقے میں منشیات اسمگلنگ گروہوں کے درمیان ہونے والے تصام میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایکواڈور کے صدر ڈینیئل نوبوا کے جانب سے منظم جرائم کے خلاف جنگ کے اعلان کے بعد ملک بھر میں پُرتشدد واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

واقعے  کے حوالے سے پولیس چیف میجر آسکر ولینشیا نے بتایا کہ گینگ وار میں ایک گینگ کے 12 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے جبکہ دوسرے گروہ کے 2 افراد اس واقعے میں ہلاک ہوئے۔

ایکواڈور میں رواں سال قتل کی شرح ایک لاکھ میں سے 38 تک پہنچ چکی ہے۔

سرکاری اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ ملک میں 2025ء کے پہلے 5 ماہ میں 4 ہزار سے زائد افراد قتل ہوئے۔

ایکواڈور اسوقت بین الاقوامی سطح پر کارٹیلز کا شکار ملک ہے، یہ کارٹیلز ایکواڈور کی بندرگاہوں کو امریکا اور یورپ منشیات بھیجنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید