امریکی ریاست کیلیفورنیا میں گالف کی شوقین خاتون نے اپنے بالوں میں 711 گالف ٹیز لگا کر انوکھا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔
45 سالہ انیا باناش کے دوستوں نے 47 منٹ تک ان کے بالوں میں یہ چھوٹے لکڑی کے ٹیز لگانے میں ان کی مدد کی۔
انیا باناش نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کے حکام سے گفتگو کے دوران کہا کہ وہ ہمیشہ سے گنیز ورلڈ ریکارڈز کا حصہ بننے کا خواب دیکھا کرتی تھیں اور گالف کے حوالے سے کچھ تخلیق کرنا چاہتی تھی تب مجھے خیال آیا کہ یہ ایک بہترین آئیڈیا ہوگا۔