• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں اسرائیلی مظالم پر اسرائیلی تنظیمیں بھی بول پڑیں

--- تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
--- تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

غزہ میں اسرائیلی مظالم پر 2 اسرائیلی تنظیموں نے کھل کر اسرائیل پر تنقید کی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل میں انسانی حقوق کی 2 تنظیموں نے پہلی بار کھل کر اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی کا مرتکب قرار دے دیا۔

اسرائیلی تنظیم بی تسلیم اور فزیشنز فارہیومن رائٹس اسرائیل نے اپنی رپورٹس میں کہا کہ اسرائیل نے غزہ کے صحت کے نظام کو منظم طریقے سے تباہ کیا۔

اسرائیلی تنظیموں کی رپورٹس میں انکشاف کیا گیا کہ اسرائیلی فوج نے 36 میں سے 33 اسپتالوں اور کلینکس پر بمباری کی، ایک ہزار 8 زائد طبی عملے کو قتل یا گرفتار کیا، اسرائیل نے غزہ میں ایندھن اور پانی کی سپلائی بند کی۔

تنظیموں نے کہا کہ یہ حادثاتی نقصان نہیں ہے بلکہ جان بوجھ کر زندگی کے حالات کو ناقابل برداشت بنانے کی پالیسی کا حصہ ہے۔

اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز اٹھانے والی تظیموں نے طبی امداد کی فراہمی اور طبی عملے کے تحفظ کے اقدامات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید