• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرک الٹنے سے واشنگٹن کی سڑک چیریوں سے ڈھک گئی

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

امریکی دارالحکومت واشنگٹن کی ایک سڑک گزشتہ روز اس وقت ایک چپچپی اور میٹھی گندگی کا منظر پیش کرنے لگی جب ایک ٹرک الٹ گیا اور اس پر لدی ہوئی چیریاں سڑک پر بکھر گئیں۔

ڈگلس کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ ٹرک پیر کی صبح گرانٹ روڈ پر یونین ایونیو اور اربن انڈسٹریل وے اور ایئر پورٹ وے کے چوراہے کے درمیان الٹ گیا۔

ٹرک الٹنے کے فوری بعد سڑک کو دونوں اطراف سے بند کر دیا گیا جبکہ انتظامی عملے نے ملبے اور کچلی ہوئی چیریوں کو سڑک سے صاف کیا۔

بعد میں دوپہر ساڑھے 12 بجے سڑک کو دونوں اطراف کے ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید