• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاندار خدمات کے بعد امریکی فوجی کتا ڈوگلز ریٹائر ہوگیا

ریٹائر ہونے والے کتے ڈوگلز نے امریکی فوج کے ہمراہ 8 سال خدمات انجام دیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی فوج میں “چار ٹانگوں والا فائٹر “ ڈپارٹمنٹ ہے، اس ڈپارٹمنٹ میں کتے ڈوگلز نے 8 سال خدمات انجام دی ہیں۔

فوج سے منسلک رہ کر  ڈوگلز اقوام متحدہ سے لیکر عراق میں اہم ذمہ داریاں نبھائیں، دوران ملازمت دھماکا خیز مواد کی تلاش میں سرگرداں رہا۔

ڈوگلز نے اپنے ہینڈلر سارجنٹ جسٹن پیٹن کے  ساتھ خدمات انجام دیں۔

چند سال پہلے ڈوگلز کی مہنگا چشمہ پہنے ہوئے تصویر وائرل ہوئی تھی۔

امریکی فوج میں خدمات انجام دینے والا کتا ڈوگلز ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے ہینڈلر اور اس کے خاندان کے ساتھ ریٹارئرڈ زندگی گزارے گا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید