• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیزر میں منشیات چھپا کر بیرون ملک بھیجنے کی کوشش، ملزم کو 14 برس قید بامشقت کی سزا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد منشیات کور ٹ نے گیزر میں منشیات چھپا کو بیرون ملک بھیجنے کی کوشش کے الزام میں ملزم قاسم کو 14 برس قید بامشقت کی سزا سناد ی اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ،عدالت نے سات اشتہاری ملزمان کے دائمی وارنٹ جاری کردئیے،اے این ایف کے پراسیکیوٹر عبدالحنان نے بتایا کہ ہاکس بے روڈ پر گودام سے منشیات برآمد کی ، ملزمان 132 کلو گرام چرس کو گیزر میں چھپا کر قطر بھیج رہے تھے۔