• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وسائل کے باوجود کراچی شہر کے حالات بد سے بدتر، کسی مسیحا کا منتظر ہے، جے یو آئی

کراچی ( پ ر) جمعیت علمائے اسلام پاکستان رابطہ کے مرکزی رہنماء پیر قاری عبد المنان انور نقشبندی،مفتی عبد السلام شامزئ، مفتی حماد اللہ مدنی، مولانا احمد نقشبندی، مفتی عابد مولانا محمد نقشبندی مولانا احمد الرحمن نقشبندی اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کراچی شہر کے حالات بد سے بد تر نظرآرہے ہیں اور وسائل اور انتظامیہ ہونے کے باوجود کسی مسیحا کا منتظر نظر آرہا ہے ،انہوں نے کہا کہ کراچی بدامنی اور بدحالی کا شکار ہے انفرا اسٹرکچر تباہ حالی کے دہانے پر پہچ چکا ہے،ملکی وسائل پر طاقتور خاندانوں کا قبضہ جسے وہذاتی مفاد میں بے دریغ استعمال کر رہے ہیں، ملک میں قانون کی بالادستی کہیں نظر نہیں آرہی غریب غریب تر ہوتا جارہا عوام کو سیاسی جماعتوں نے مایوس کردیا ہے۔