• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، منشیات برآمدگی کے الزام میں گرفتار 30 سے زائد ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر )سندھ ہائی کورٹ کے نے کراچی کے مختلف تھانوں کی حدود سے منشیات برآمدگی کے الزام میں گرفتار 30سے زائد ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیدیا، درخواستوں کی سماعت پر جسٹس ذوالفقارعلی سانگی نے ریمارکس دیئے کہ تفتیشی کی حالت دیکھ کر منشیات برآمدگی کیس میں ہم نے آئی جی سندھ کو بھی بلایا تھا، ریکارڈ کے مطابق ملزمان کسی اور مقدمے میں پولیس کو مطلوب نہیں، کچھ کیسز میں تو ملزمان کو سزا ہی صرف 2 ماہ کی بنتی ہے، عدالت نے ملزمان کو 25 ہزار سے 2لاکھ روپے کے مچلکےجمع کرانے کا حکم دیدیا۔