• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی انجمن اخبار فروشاں کراچی کے صدر محمد اقبال نون سے نیوز پیپر ایجنٹس کی ملاقات

کراچی (پ ر) مرکزی انجمن اخبار فروشاں کراچی کے صدر محمد اقبال نون سے نیوز پیپر ایجنٹ احمد حسین،صدیق بابر ،اسلم پاریکھ اور اقبال صوفی نے ملاقات کی ، اس موقع پر مرکزی جنرل سیکریٹری حمید ڈاڈا،نائب صدر مشتاق میمن ، سیکریٹری مالیات ناصر شاہ اور رابطہ سیکریٹری خرم مشتاق بھی موجود تھے ،وفد نے اخباری صنعت ، کراچی اخبار مار کیٹ ،اخبار فروش اور نیوز ایجنٹس کے مسائل پر گفتگو کی ،شرکا نے اقبال نون سے ذاتی دلچسپی کی درخواست کی اور صدارتی فرائض کی ادائیگی میں تعاون کا یقین دلایا، محمداقبال نون نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ میں مسائل حل کرنے کی پوری کوشش کرونگا آپ کا تعاون چاہئے۔