بیجنگ اور شمالی چین میں رواں سال مون سون کے دوران ہونے والی شدید بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔
بیجنگ اور شمالی چین میں سیلابی صورتحال کے باعث 60 افراد ہلاک ہو گئے، 3 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں اور ہزاروں مکانات و سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ہلاک افراد میں نرسنگ ہوم کے 31 معمر افراد بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب بیجنگ کے ڈپٹی میئر کے مطابق شدید بارشوں کے نتیجے میں صرف دارالحکومت میں ہی 44 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ بیجنگ و قریبی صوبے ہیبی میں 31 فراد لاپتہ ہیں۔