• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف کی کابینہ کی ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سے ملاقات

کوئٹہ( پ ر) پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن بلوچستان کی نو منتخب صوبائی کابینہ کی ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان امین مندوخیل سے تعارفی ملاقات ہوئی پیرا میڈیکل اسٹاف کے حل طلب مسائل پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی ڈی جی ہیلتھ نے یقین دہانی کرائی کہ سروس اسٹرکچر فیز 5 کا جلد از جلد اجراء کیا جائےگا انہوں نے پیرا میڈیکل اسٹاف کے پروموشن کیس کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی انہوں نے کہاکہ ایچ آئی ایم ایس کے سلسلے میں کیچ تربت پیرا میڈیکل اسٹاف کے تمام خدشات کو دور کیا جائے گا واشک پیرا میڈیکل اسٹاف کی تنخواہوں سے کٹوتی کے حوالے سے فوری طور پر اقدامات کرتے ہوئے ڈی ایچ او کو مراسلہ لکھا جائے گا کہ آئندہ پیرا میڈیکل اسٹاف کی تنخواہوں سے بلا جواز کٹوتی نہ کی جائے۔
کوئٹہ سے مزید