• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج زمین کی گردش معمول سے قدرے تیز کیوں ہوگی؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

آج زمین کی گردش معمول سے قدرے تیز ہوگی اور دن بھی معمول سے مختصر ہوگا۔

انٹرنیشنل روٹیشن اینڈ ریفرنس سسٹم سروس کے مطابق زمین کی گردش میں گزشتہ ماہ 9 جولائی اور 22 جولائی کو بھی تیزی آئی تھی اور گھڑی سے بالترتیب تقریباً 1.3 اور 1.4 ملی سیکنڈ کم ہوئے تھے۔

سائنس دانوں کا خیال ہے کہ زمین کی گردش کی رفتار میں اضافے کی وجہ سے ایٹمی گھڑیوں کے ساتھ ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے منفی لیپ سیکنڈ کا اضافہ کرنا پڑ سکتا ہے۔

منفی لیپ سیکنڈ کے اضافے سے اسمارٹ فونز، کمپیوٹرز اور کمیونیکیشن سسٹمز میں ابہام پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

زمین کی گردش میں تیزی کیوں آئی؟

زمین کی گردش میں تیزی آنے کی اصل وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہیں لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ اس کا تعلق زمین کے اندرونی مرکز یا ماحول کی گردش کے نمونوں میں ہونے والی تبدیلیوں سے ہے۔

کچھ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ گلیشیئرز کے پگھلنے کی وجہ سے بھی زمین کی گردش میں تیزی آ سکتی ہے۔

 ماہرین کے مطابق ان مخصوص دنوں کے چھوٹے ہونے کی وجہ چاند کے خط استوا سے دور ہونا بھی ہوسکتا ہے کیونکہ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ چاند کے خطِ استوا سے دور ہونے پر زمین کی گردش کی رفتار متاثر ہوتی ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید