• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکارلیٹ جوہانسن کی آواز کا بھیڑیوں کو ڈرانے کیلئے استعمال

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

ہالی ووڈ اداکارہ اسکارلیٹ جوہانسن کی آواز بھیڑیوں کو ڈرانے کے لیے استعمال ہونے لگی۔

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امریکا کا محکمہ زراعت بھیڑیوں سے مویشیوں کو بچانے کے لیے انسانوں کی پریشان کن آوازوں کو استعمال کر رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس مقصد کے لیے امریکی محکمۂ زراعت نے آسکر ایوارڈز کے لیے نامزد ہونے والی فلم ’میریج اسٹوری‘ کے ایک منظر کی ریکارڈنگ کا استعمال کیا ہے جس میں اسکارلیٹ جوہانسن اور ایڈم ڈرائیور کو ایک دوسرے پر چیخ رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی محکمۂ زراعت کا یہ اقدام اب تک کامیاب نظر آ رہا ہے کیونکہ یہ اقدام اُٹھائے جانے کے بعد 85 دنوں میں بھیڑیوں کے ہاتھوں صرف 2 مویشیوں کی ہلاکت ہوئی۔

واضح رہے کہ امریکی محکمۂ زراعت نے یہ اقدام امریکی ریاست اوریگون میں 20 دن کے دوران بھیڑیوں کے ہاتھوں 11 مویشیوں کی ہلاکت کے بعد اُٹھایا گیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید
دلچسپ و عجیب سے مزید