• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں تمام ایئرپورٹس پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی

بھارت میں سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر تمام ایئرپورٹس پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

بھارت کی سول ایوی ایشن سیکیورٹی کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے مطابق دہشت گردوں یا دوسرے سماج دشمن عناصر کے ممکنہ حملوں کی انٹیلی جنس معلومات ہیں، حملے 22 ستمبر اور 2 اکتوبر کے درمیان کیے جاسکتے ہیں۔

سیکیورٹی اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ الرٹ رہیں، ٹرمینلز، پارکنگ ایریاز، پیری میٹر زونز اور دیگر مقامات پر گشت بڑھائیں۔

بھارت کی وزارت شہری ہوا بازی کے سیکیورٹی ونگ نے 4 اگست کو ایڈوائزری جاری کی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید