• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورثہ …

یہ سگنل پر کھڑے ایک بوڑھے گداگر کی کہانی ہے۔

جوں ہی سگنل سرخ ہوتا، گداگر اپنا کشکول لیے کھڑا ہوجاتا۔

وہ گاڑیوں کی کھڑکی پر دستک دیتا،

موٹر سائیکل سواروں کے سامنے ہاتھ پھیلاتا،

کوئی نظرانداز کر دیتا، کوئی کشکول میں چند نوٹ ڈال دیتا۔

ایک روز وہ کشکول لئے میرے سامنے آن کھڑا ہوا۔

’’میرے پاس تمہیں دینے کیلئے کچھ نہیں۔‘‘ میں نے تاسف سے کہا۔

’’سوائے ہجرت کی کہانیوں کے، جو مجھے ورثے میں ملی تھیں۔‘‘

یہ کہہ کر میں نے کشکول میں اپنی ساری کہانیاں ڈال دیں۔

اُس نے ایک طویل کہانی رکھ لی، اور باقی لوٹا دیں۔

’’باقی کہانیاں اپنے بچوں کو دے دینا۔‘‘ وہ مسکرایا۔

’’انہیں اس ورثے کی زیادہ ضرورت ہے۔‘‘

تازہ ترین