بھارتی ڈانسر دھناشری ورما نے کہا ہے کہ وہ طلاق کے بعد بھی یوزویندر چہل سے رابطے میں ہیں۔
فلم ہدایت کار، مصنفہ اور کوریوگرافر فرح خان کے ساتھ ولاگ میں دھناشری ورما نےذاتی زندگی، کیریئر اور تعلقات پر بے تکلفی سے بات کی۔
یوزویندر چہل کی سابقہ اہلیہ کی دلچسپ انداز میں کی گئی گفتگو کو مداحوں نے خوب سراہا ہے اور وہ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں۔
فرح خان نے بھارتی ڈانسر کے گھر کی تعریف کی اور کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ آپ اکیلی رہ رہی ہیں، پہلے والدین کے ساتھ پر یوزی سے شادی ہوگئی، آپ تو میری پارٹی میں بھی ساتھ آئے تھے، تو طلاق کے بعد حالات کتنے بدل گئے ہیں؟
دھناشری ورما نے بے تکلف انداز میں انکشاف کیا کہ میں اب بھی یوزویندر چہل سے رابطے میں ہوں اور وہ بہت ہی سوئٹ انسان ہے، مجھے ’’ما‘‘ کہا کرتا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم دونوں میں تعلقات احترام کے ساتھ قائم ہیں، ہمارا رابطہ مسیج پر رہتا ہے، ہمارے درمیان سب کچھ سیٹل ہوچکا ہے۔
دوران گفتگو دھناشری ورما نے انکشاف کیا کہ میں نے بطور دانتوں کے ڈاکٹر کے رنبیر کپور کا علاج بھی کیا ہے۔