• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز کا آغاز کل سے

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز کل سے ہو رہا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ کل رات 11 بجے شروع ہو گا۔

نئی سرزمین، نیا فارمیٹ، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی کے بعد اب ون ڈے فارمیٹ میں مدِمقابل ہوں گی۔

ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 2-1 کے مارجن سے فتح حاصل کی تھی، اب ایک روزہ مقابلوں میں پاکستانی اسکواڈ مزید مضبوط دکھائی دے رہا ہے۔

ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کا پاکستان کے سُپر اسٹار کھلاڑیوں بابر اعظم، محمد رضوان، عبداللّٰہ شفیق اور نسیم شاہ سے سامنا ہو گا، ان فٹ ہونے کے سبب فخر زمان اس سیریز کا حصہ نہیں ہیں۔

دوسری جانب ویسٹ انڈین ٹیم تقریباً وہی ہے جس نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لیا تھا۔

پہلے مقابلے کے لیے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں نے ٹرینیڈاڈ میں جم کر پریکٹس کی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 137 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے جا چکے ہیں جن میں پاکستان نے 63 جیتے، جبکہ ویسٹ انڈیز نے 71 میں کامیابی حاصل کی ہے، 3 میچز ٹائی ہوئے ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ون ڈے سیریز 2022ء میں ملتان میں کھیلی گئی تھی جو پاکستان نے 3-0 سے جیتی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید