ٹاپ ٹرینڈ ……
اسٹوڈنٹ لیڈر نے پرنسپل کیخلاف باغیانہ تقریر داغ دی۔
نقص امن کے خطرے کے تحت پرنسپل نے
اُسےکینٹین میں بند کرکے باہر گارڈز بٹھا دیے۔
لیڈر نے تنظیم کو پیغام بھجوایا کہ شام چار بجے
اس کی رہائی کیلئے بھرپور احتجاج کیا جائے۔
عہدے داروں نے احتجاج کی یقین دلائی کرائی۔
چار بجے وہ کھڑکی میں جا کھڑا ہوا، مگر باہر یک دم سناٹا ہے۔
’’میری پارٹی کے عہدے دار اور مظاہرین کہاں ہیں؟‘‘ اس نے گارڈ سے پوچھا۔
’’سر، وہ سب بھرپور احتجاج کر رہے ہیں۔‘‘
گارڈ بولا۔
’’مگر کہاں…یہاں تو کوئی نہیں؟‘‘ اس نے حیرت سے کہا۔
’’دراصل وہ سوشل میڈیا پر احتجاج کر رہے ہیں۔‘‘ گارڈ نے موبائل دکھایا۔
’’یہ دیکھیں سر، آپ پھر ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہے ہیں۔‘‘