امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ان کا ملک روس اور یوکرینی صدور کے درمیان بات چیت کے شیڈول کے لیے کام کر رہا ہے۔
یہ بات انہوں نے امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہی ہے۔
جے ڈی وینس نے کہا ہے میرا نہیں خیال کہ صدر ٹرمپ سے ملاقات سے قبل روسی صدر کی یوکرینی صدر سے ملاقات پیوٹن کے لیے سود مند ہو گی۔