• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ پر قبضے کا اسرائیلی اعلان، یو این سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس جاری

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

غزہ پر قبضے کے اسرائیلی اعلان کے بعد اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس جاری ہے۔

اس حوالے سے نیویارک سے خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ اجلاس یورپی ملکوں برطانیہ، فرانس، ڈنمارک، سلووینیا اور یونان کی درخواست پر بُلایا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی وحشیانہ حملے اور نسل کشی جاری ہے اور چند روز قبل اسرائیل نے غزہ پر قبضے کا اعلان کیا ہے۔

آج اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ حماس کے ہتھیار ڈالنے سے انکار پر اس کے خاتمے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید