• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ: بھارتی شہری کا خواجہ سراؤں پر نیکلس چوری کا الزام

 
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ایک بھارتی شہری نے دعویٰ کیا ہے کہ تھائی لینڈ کے تفریحی مقام پتایا میں رات گئے چہل قدمی کے دوران دو ٹرانسجینڈرز نے گلے ملنے کے بہانے اس کا سونے کا نیکلس چرا لیا۔

پولیس نے اس کی اس بیان کردہ اسٹوری پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے اور اس کے بیان میں تضادات کی نشاندہی کی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے ہیمنت کمار نامی بھارتی شہری نے پتایا میں 5 اگست کو پولیس سے رابطہ کر کے اپنے طلائی نیکلس کے چوری ہونے کا دعویٰ کیا۔

27 سالہ بھارتی شہری ہیمنت کمار جو خود کو جیولری شاپ کا مالک بتاتا ہے اس کے مطابق وہ پتایا کہ سوئی بیچ روڈ پر چہل قدمی کر رہا تھا، اس دوران دو خواجہ سراء اس کے قریب آئے اور مختلف خدمات کی پیشکش کی جسے میں نے ٹھکرا دیا۔

ہیمنت کمار کے مطابق اس کے باوجود وہ خواجہ سراء میرا پیچھا کرتے رہے اس دوران انہوں نے مجھے چھوا اور گلے لگنا شروع کیا، میں نے بامشکل ان سے جان چھڑائی تاہم مجھے محسوس ہوا کہ میرا نیکلس غائب ہے۔

بھارتی شہری کے مطابق نیکلس 40 گرام کا تھا اور اس کی مالیت ڈیڑھ لاکھ تھائی بھات یا 4 لاکھ بھارتی روپے ہے۔

تھائی پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش جاری ہے لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید