غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی حملوں میں مزید 8 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ پر صبح سے جاری اسرائیلی حملوں میں امداد کے منتظر 3 افراد سمیت 8 فلسطینی شہید ہوگئے۔
دوسری جانب غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق آج غذائی قلت سے 5 مزید افراد انتقال کر گئے۔
غذائی قلت سے اب تک 100 بچوں سمیت 217 فلسطینی انتقال کر چکے ہیں۔