یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کاجا کالاس نے کہا ہے کہ امریکا کے پاس طاقت ہے، وہ روس کو بات چیت کے لیے مجبور کر سکتا ہے۔
اپنے بیان میں کاجا کالاس نے کہا کہ امریکا، روس کی کسی بھی ڈیل میں یوکرین اور یورپی یونین کو شامل کیا جانا چاہیے۔
یورپی خارجہ امور کی سربراہ کے مطابق یہ یوکرین اور یورپی یونین کی سلامتی کا معاملہ ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پیر کو اس معاملے پر یورپی وزرائے خارجہ کا اجلاس بلاؤں گی۔
یورپی خارجہ امور کی سربراہ کے مطابق اجلاس میں یورپی وزرائے خارجہ غزہ کی صورتِ حال پر بھی تبادلۂ خیال کریں گے۔