• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ کھیل کے زیر اہتمام دوسرے بلوچستان گیمز کا افتتاح کل ہو گا

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) محکمہ کھیل کے زیر اہتمام دوسرے بلوچستان گیمز کا افتتاح کل ہو گا تفصیلا ت کے مطابق محکمہ کھیل کے زیر اہتمام جشن آزادی دوسرے بلوچستان گیمز کا افتتاحی تقریب 12 اگست کو ایوب سپورٹس کمپلیکس فٹبال گراؤنڈ میں شام ساڑھے پانچ بجے ہو گی ۔ تقریب میں صوبے بھر سے کھلاڑی، آفیشلز اور کھیلوں کے شائقین بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پرپریڈ، ثقافتی شو اور میوزیکل شو سمیت مختلف فنکارانہ مظاہرے پیش کیے جائیں گے، جو بلوچستان کی ثقافت اور کھیلوں سے محبت کی عکاسی کریں گے۔ اس تقریب میں خواتین اور بچوں کے لیے الگ انکلوڑر کا بندوبست کیا گیا ہے، جہاں ان کی انٹری بالکل فری ہوگی۔ تقریب کو یادگار بنانے کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
کوئٹہ سے مزید