• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکٹرک بائیکس کی خریداری کا اختیار فنانس ڈپارٹمنٹ کو دینا قابل مذمت ہے، لیاقت لہڑی

کوئٹہ(آن لائن)پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ میر لیاقت لہڑی نے صوبائی حکومت کے اس فیصلے کی شدید مذمت کی ہے جس کے تحت الیکٹرک بائیکس کی خریداری کا اختیار فنانس ڈپارٹمنٹ کو دیا گیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے ۔پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے کہا کہ فنانس ڈپارٹمنٹ کے پاس قانونی مینڈیٹ ہے اور نہ ہی تکنیکی صلاحیت کہ وہ اس منصوبے کو آگے بڑھا سکے۔ انہوں نے ٹینڈر کو انتہائی ناقص قرار دیتے ہوئے کہا کہ شفافیت، منصوبہ بندی اور جوابدہی پر سنگین سوالات جنم لے چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام براہ راست محکمہ ٹرانسپورٹ بلوچستان کے اختیارات پر قبضہ ہے، جس کے نتیجے میں اداروں کو بے اختیار اور عوامی اعتماد کو نقصان پہنچے گا۔میر لیاقت لہڑی نے مطالبہ کیا کہ اگر اس کے خلاف ورزی کا ازالہ نہ کیا گیا تو بصورت دیگر انہوں نے خبردار کیا کہ وہ احتجاجا محکمہ ٹرانسپورٹ کی وزارت سے استعفی دینے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچے گا۔
کوئٹہ سے مزید