• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ ، عید میلادالنبی ؐکی تیاریاں جاری

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں جشن عید میلادالنبی ﷺبھرپور مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت واحترام کے ساتھ منانے کے لیے تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے بعض مقامات پر مساجد ،مدارس ، و نجی عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجا یاگیا ہے شہریوں کی بڑی تعداد نے اپنے گھروں پر بھی چراغاں کیا ہے علما بھی مساجد و مدارس میں سرور کائنات محسن انسانیت محبوب رب العالمین امام الاولین و آخرین تاج دار ختم نبوت حضرت محمدﷺ کی سیرت بیان کرتے ہیں جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد نے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر سبز پرچم لگارکھے ہیں اسی طرح پلازوں دکانوں کو بھی برقی قمقمو ں سے سجایا گیا ہے۔
کوئٹہ سے مزید