• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: 48 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 9 کیسز رپورٹ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

صوبہ پنجاب میں 48 گھنٹوں کے دوران 9 ڈینگی کیسز سامنے آگئے۔

محکمۂ صحت پنجاب کے مطابق ڈینگی کے سب سے زیادہ 5 کیسز مری کی یوسی گیل میں رپورٹ ہوئے۔

محکمۂ صحت پنجاب نے مزید بتایا کہ راولپنڈی میں 1 اور ٹیکسلا میں 2 افراد ڈینگی وائرس میں مبتلا ہوئے۔

محکمۂ صحت پنجاب کے مطابق ڈینگی وائرس کے 5 مریض ضلع کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

محکمۂ صحت پنجاب نے یہ بھی بتایا کہ راولپنڈی کی 7 یونین کونسلز میں ڈینگی لاروا پایا گیا ہے۔

صحت سے مزید